علی امین نوکری پکی کرنےکیلئے بنا دلیل کے بات کرتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین نوکری پکی کرنے کیلئے بنا دلیل کے بات کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی زبان استعمال کرنا وزیراعلی کی مجبوری ہے۔ ان سے بات کرنے کے لیے ان کے لیول پر نہیں جاؤں گا۔ ایس آئی ایف سی کے لیے وزیراعلی کو دعوت نامہ نہیں آیا تھا بلکہ ان کو دعوت نامہ میں نے دلوایا تھا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ میں چیلنج کرتا ہوں مجھ سے میڈیا پراپنی پسند کے مضمون پر مناظرہ کرے، یقین ہیں جیسے یہ ہائی وے پر بھاگ رہیں تھے ویسے ہی مناظرے سے بھی بھاگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں کھیلوں کے میدان کو آباد کریں گے مسائل دھمکیوں سے حل نہیں ہوتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے