بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے اور ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، سب کو معلوم ہے۔ شرجیل میمن

شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بوری بند لاشیں دینے، بھتہ لینے اور ٹارگٹ کلنگ کون کرتا تھا، سب کو معلوم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پہلے ایک دن میں 30 سے 40 جانیں جاتی تھیں، اب کراچی میں کوئی نوگوایریا نہیں ہے۔ حکومت کو کراچی میں بڑھتی ٹارگٹ کلنگ کا احساس ہے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں کمی آرہی ہے سیاست چمکانے کیلئے شعلہ بیانی نہ کی جائے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنما شعلہ بیانی کرتے ہیں اور معافی بھی مانگتے ہیں، ایم کیو ایم جان بوجھ کر ماحول خراب کررہی ہے، لاشوں پر سیاست کرنا ایم کیو ایم کا وطیرہ رہا ہے۔ کراچی میں پولیس کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیف سٹی منصوبے کا ایک فیز مکمل ہوچکا ہے۔ نگراں حکومت ختم ہونے کے بعد جرائم میں کمی آئی ہے۔ ایم کیو ایم نے حیدرآباد واقعہ پر بھی سیاست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے