اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ لائیو اسٹریمنگ کے لنک کیساتھ اپڈیٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ اپڈیٹ کر دی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر لائیو اسٹریمنگ کا لنک دے دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی طرف سے لائیو اسٹریمنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کے کیسز لائیو اسٹریم کرنے کی ہدایات دی تھیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے شاعر احمد فرہاد بازیابی کیس کی گزشتہ سماعت کی بھی لائیو اسٹریمنگ کا حکم تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے