اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ہم منصبوں نے ایک دوسرے کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب کو مل کر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بولے پنجاب اور کے پی کے درمیان عوامی سطح پر رابطے بڑھائیں گے۔