کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے آج سے 7 دنوں کیلئے بند کر دیا گیا

کراچی (پاک صحافت) کراچی ائیرپورٹ کا رن وے نمبر 25 ایل آج سے سات روز کے لیے جزوی طور پر بند رہے گا۔ ائیرپورٹ کے رن وے 25 ایل پر طیاروں کے ٹائروں کے ربڑ کے زرات ہٹانے کا کام ہوگا۔

رن وے سے ربڑ ہٹانے کا کام آج یکم جون سے لے کر 7 جون تک ہوگا۔ سی اے اے حکام کے مطابق رن وے نمبر 25 L کی بندش کے دوران متبادل رن وے 25 R پر فلائٹ آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ رن وے سے ٹائروں کے ربڑ کے ذرات روزانہ مختلف اوقات میں دو دو گھنٹے کے دوران کام ہوگا۔

واضح رہے کہ اس دوران طیاروں کی لینڈنگ متبادل رن وے پر جاری رہے گی۔ سی اے اے نے نوٹم جاری کر کے تمام ائیرلائنز کو آگاہی دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے