کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پولش سفیر کی قیادت میں 14 رکنی پولش وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران مراد علی شاہ نے بتایا کہ موسمی تبدیلیوں کی اہمیت کے پیش نظر سندھ میں الگ وزارت قائم کی، محکمہ موسمیاتی تبدیلی، سولر اور ونڈ انرجی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ویسٹ واٹر کی ری سائیکلنگ کے لیے سندھ حکومت کام کر رہی ہے، واٹر ٹریٹمینٹ میں پولینڈ کی کمپنیز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کریں گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ سندھ میں ونڈ انرجی سے 1235 میگا واٹ توانائی پیدا ہو رہی ہے۔
اس ملاقات کے دوران یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ سندھ حکومت کے مختلف محکموں کے ساتھ پولینڈ کی کمپنیز اجلاس کریں گی اور اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور براہ راست سرمایہ کاری پر بات ہوگی۔
Short Link
Copied