موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معروف کاروباری گروپ التمیمی گلوبل کے صدر سردار محمد الیاس خان سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں سردار محمد الیاس خان کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے سردار الیاس خان کا کردار لائق تحسین ہے۔

سردار ایاز صادق نے یقین دلایا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے مقامی اور بیرون ملک سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی اور جی ڈی پی میں مسلسل اضافہ یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو روزگار کے مواقع کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے