(پاک صحافت) امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کی نیویارک میں سڑک پر چلتے ہوئے گھونسا مار کر آنکھ پھوڑ دی گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق راہگیر نے اچانک 66 سالہ اسٹیو بشسیمی کو گھونسا مارا جس سے ان کے چہرے اور آنکھ پر چوٹ آئی اور انہیں اسپتال بھی جانا پڑا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حملے کے باعث اداکار کی بائیں آنکھ میں زخم، سوجن اور خون بھی نکلا تھا۔ رپورٹس کے مطابق واقعہ 8 مئی کو پیش آیا، پولیس نے ملزم کا حلیہ اور تصویر جاری کردی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔
امریکی اداکار اسٹیو بشسیمی کا کہنا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایسے کئی حملوں کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کو مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔