لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ جس کا واضح ثبوت ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی بدترین شکست ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت حکومت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ عوام نے حکومت کو ضمنی الیکشن میں ووٹ نہ دے کر مسترد کردیا ہے۔
حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ڈسکہ الیکشن عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنڈم ہے۔ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے ملک کا شہری پریشان ہے۔ نااہل اور نالائق حکومت کے خلاف عوام اپنا فیصلہ سناچکی ہے۔