اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت جان بوجھ کر قومی اداروں کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ پاکستانی عوام کو اس حوالے سے اپنی آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سوچی سمجھی سازش اور منصوبے کے تحت ملک کے قومی اداروں کو تباہ و برباد کرنے میں مصروف ہے۔ حکومت نے پہلے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی فنڈنگ بند کرکے اسے اپاہج کیا اب اس پر حملہ کردیا ہے۔ غیر آئینی آرڈیننس کی مذمت کرتا ہوں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت بیرونی اشاروں پر منصوبے کے تحت قومی اداروں کو تباہ کرکے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے۔ حکومتی اقدامات پر ہر پاکستانی کو ہوشیار رہنا ہوگا۔
Short Link
Copied