بلاول بھٹو کی وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سے ملاقات

بلاول بھٹو سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایک وفد کے ہمراہ منصورہ پہنچے اور سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔ جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے استعفوں کا فیصلہ نہیں ہوا تھا لیکن لانگ مارچ سے صرف دس دن پہلے اس معاملے کو لانگ مارچ سے نتھی کردیا گیا۔ جس کی وجہ سے اختلاف ہوا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ بالکل درست تھا جن کا فیصلہ غلط تھا وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ ہم نے سیاسی طریقے سے الیکشن لڑکر حکومت کو نقصان پہنچایا۔ ہماری رگوں میں سلیکٹ ہونا شامل نہیں، وہ لاہور کا سیاسی خاندان ہے جو سلیکٹ ہوتا آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے