کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے اراکین کے استعفے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کو یرغمال بنانے نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی اور قومی ادارہ ہے پوری قوم اور تمام جمہوری جماعتیں اس کے ساتھ کھڑی ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے جبکہ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ ضمنی الیکشن میں حکومتی دھاندلی کا ساتھ نہ دینے پر بغاوت کا الزام دیا جارہا ہے جو ایک قابل مذمت عمل ہے۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے فارن فنڈنگ سے لاکھوں ڈالر وصول کرچکی ہے۔ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہے جو ملک میں جمہوریت کے فروغ اور مضبوطی کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو یرغمال بنانے کے ہر حربے کا مزاحمت کریں گے۔