لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ آپ استعفی دیں اور گھر چلے جائیں، پاکستانی عوام کی جان چھوڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیراعظم کی جانب سے ہر روز جہاد کے لئے نکلنے والے دعوے پر ردعمل کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ ہر روز عوام کے خلاف جہاد کرتے ہیں۔ کاش آپ روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے خلاف جہاد کرتے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی جسے جہاد کہہ رہے ہیں وہ جہاد نہیں بلکہ اس کی انا، ضد، حسد و نفرت کی لڑائی ہے۔ عمران خان بائیس کروڑ عوام کو انتقام کی آگ میں جھونک رہے ہیں۔ آپ اپنا چندہ اکھٹا کریں اور استعفی دے کر گھر چلے جائیں ملک ان کو چلانے دیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے۔
Short Link
Copied