ASF

اے ایس ایف کی کاروائیاں، اربوں روپے کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی (پاک صحافت) سال 2020 کے دوران  ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف ) نے ایئرپورٹس پر مخلتف کاروائیاں کرتے ہوئے اربوں روپے کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔  اے ایس ایف کے مطابق سال 2020 کے دوران پونے تین ارب روپے کی مالیت کاسونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اے ایس ایف کی جانب سے اسمگلروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر مسافروں کے قبضے سے مختلف بور کا اسلحہ اور کارتوس بھی برآمد کئے۔ جن کی تعداد 2 ہزار420 ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ سال بھر میں منشیات، سونا اور کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ یاد رہے کہ اے ایس ایف عملے  نے فرائض کی انجام دہی کے دوران گزشتہ سال پونے تین ارب روپے سے زائد مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی، جبکہ سو کلو سے زائد ہیروئن اور آئس بھی قبضے میں لی گئی اور ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی کرنسی ضبط کی گئی۔

واضح رہے کہ اے ایس ایف کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال2020میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر 2 ارب 87 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 40 کلو سونا پکڑا گیا۔ ملزمان کی جانب سے منی لانڈرنگ کی لاتعداد کوششیں ناکام بناتے ہوئے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی بھی ضبط کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کارروائیوں کے دوران 70کلو سے زائد ہیروئن ،37کلو سے زائد آئس اور 3ہزار کلو سے زائد حشیش اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے